اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینحکمرانوں کی نااہلی نے سندھ کو ڈبو دیا ہے : فیصل ندیم

حکمرانوں کی نااہلی نے سندھ کو ڈبو دیا ہے : فیصل ندیم

کراچی : اللہ اکبر تحریک سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی نے سندھ کو ڈبو دیا ہے۔سیلاب متاثرین تین ماہ گزرنے کے بعد بھی سڑکوں پر بیٹھ کر اپنے گھروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

سندھ حکومت کی امداد اور وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے امدادی اعلانات پر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آ رہا ۔ آج بھی متاثرین دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔

گلشن اقبال میں واقع اللہ اکبر تحریک کے زونل آفس میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں نے سندھ حکومت کی نااہلی کو عیاں کردیا ہے۔سندھ حکومت یا کسی سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے ۔ چاہتے ہیں کہ سندھ میں بہتر طرز حکمرانی قائم ہو ۔ غربت، بھوک اور بدحالی کا خاتمہ ہو۔ سیلاب متاثرہ عوام کو اپنے حقوق ملیں۔

مذید پڑھیں : لاڑکانہ کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر 7 برس سے بیرون ہونے کے باوجود تنخواہ وصول کر رہی ہے 

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے مختلف اضلاع میں صنعتیں اور کارخانے تیزی کے ساتھ بند ہورہے ہیں ۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عوام بیروزگار اور معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ اللہ اکبر تحریک فرسودہ نظام ،وڈیرہ شاہی کلچر کے خاتمے اور عادلانہ نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ کی بدحالی سیلاب نے نہیں بلکہ کرپٹ نظام اور نااہل حکمرانی کی وجہ سے سندھ ڈوبا ہے۔

کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کے خاتمے اور بہتر حکمرانی کے لیے اب عوام کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ۔ ورنہ غربت،بھوک بدحالی اور ہر سال سیلاب ان کا مقدر ہوگا۔فیصل ندیم نے نوری آباد کے قریب سیلاب متاثرین کی بس حادثے میں ہونے والی اموات پر شدید دکھ و غم کا اظہار کیا۔ لواحقین کےلیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں