اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینکراچی کے تمام انفرا اسٹرکچر کو ازسرنو بحال کیا جارہا ہے، سیکرٹری...

کراچی کے تمام انفرا اسٹرکچر کو ازسرنو بحال کیا جارہا ہے، سیکرٹری بلدیات سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے ذہین اور محنتی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل محفوظ نظر آتا ہے۔

کراچی کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے لئے حکومت سندھ متحرک اور سنجیدہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کا سخت احتساب کیا جائے، علامہ صادق جعفری

پروگرام کا انعقاد یونائیٹدنیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا تھا جس کا موضوع شہری علاقوں کی ترقی اور بہبود سے متعلق تھا۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کی ازسرنو بحالی اور طوفانی بارشوں کے بعد متاثر ہونے والی سڑکوں کی مرمت کا مرحلہ نہایت پیچیدہ ہے۔

مگر حکومت سندھ نے تمام زمینی رکاوٹوں اور مشکلات کو خاطر میں لائے بنا نہ صرف اپنے وسائل سے شہر کی حالت زار درست کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے، بلکہ عالمی ڈونر ایجنسیز اور ورلڈ بینک سے بھی مشاورت کا سلسہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:حضور ؐسے محبت کرو اس لئے کہ قبر میں جہاں سب ساتھ چھوڑدیتے ہیں وہیں قبرچمکانے حضرت محمدؐ جلوہ گرہوجاتے ہیں، سید شاہ عبدالحق قادری

ایک طالب علم کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حدود و اربعہ اور محل وقوع کی طرح یہاں کے مسائل بھی خصوصی توجہ کے طالب ہیں اور اس ہی صورت حال کے پیش نظر حکومت سندھ کے تمام محکمے اور بلدیاتی ادارے مکمل کوآرڈینشن اور مربوط حکمت عملی کے تحت کراچی کی بحالی کی خاطر رات و دن کوشاں ہیں۔

نجم احمد شاہ نے واضع کیا کہ حالیہ سیلابی صورت حال اور بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی سمیت تمام امور کو شفاف انداز سے سرانجام دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کلیدی کردار ادا کررہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔

انجینئر سید نجم احمد شاہ نے پروگرام میں موجود ایک اور سائل کے استفسار پر بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ عالمی بینک کے تعاون سے سیوریج لائنوں کے بوسیدہ ں نظام کے متبادل اور صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبہ جات پر بھی کام کررہا ہے جس کے ثمرات سے شہر اور صوبے کی عوام کو سہولت و آسانی میسر آسکے گی۔

مزید پڑھیں:16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے انعقاد کا اعلان

آڈیٹوریم میں موجود نوجوان طلبا و طالبات کا جوش و خروش دیکھ کر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کا مستقبل یقینی طور پر محفوظ اور مخلص ہاتھوں میں ہے، ضرورت صرف خلوص نیت اور درست سمت میں رہنمائی کی ہے جس کے لئے حکومت سندھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے انجینئر سید نجم احمد شاہ نے ملاقات اور بات چیت کرتے ہوئے شہر کے لئے کئے جانے والی انقلابی اقدامات پر ان کو مبارک پیش کی اور ان سے پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق مشورے بھی طلب کئے جن کا سیکرٹری بلدیات سندھ نے تفصیلی جواب دیا۔ پروگرام میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں