ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسید حیدر عباس رضوی کا بیٹا کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد...

سید حیدر عباس رضوی کا بیٹا کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کی گلستان جوہر میں اہم کاروائی کی ، جس کے نتیجہ میں کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر کے علاقے میں آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں کالعدم تنطیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سید ناصر عباس رضوی ولد سید حیدر عباس رضوی غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور واردات کی نیت سے وہاں موجود تھا ۔ملزم نے اہلسنت و الجماعت کے ایک کارکن عجاز کو گلبرگ میں ہلاک کیا تھا جس کا مقدمہ 326/1994 گلبرگ پولیس اسٹیشن میں درج ہے ۔

مذید پڑھیں : پنجاب پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونے والی خاتون ،ٹریننگ میں خواجہ سرا نکلی

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے انچولی میں اہلسنت و الجماعت کے ایک کارکن کو ساتھیوں سمیت اغوا اور پھر قتل کر دیا تھا ۔ جس کا مقدمہ 110/1995 بجرم دفعہ 302/34 گلبرگ تھانے میں درج ہے ۔

انہی دنوں میں اس سرگرم کارکن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر توحید مسجد پر بھی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے ۔ جس کا مقدمہ 102/1995 بجرم دفعہ 302/ 324 گلبرگ تھانے میں درج ہے ۔

ملزم نے دوران انوسٹیگیشن بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور اور بعد ازاں ملتان میں روپوش ہو گیا تھا ۔ اور اب واپس آ کر ملزم کراچی میں رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کر رہا تھا اور ساتھ میں اپنی تنظیم کے لڑکوں کو منظم کرنے میں بھی مصروف تھا ۔ کہ اس دوران سی ٹی ڈی نے اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttps://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں