اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریناماراتی قونصل جنرل کا افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال کا دورہ

اماراتی قونصل جنرل کا افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال کا دورہ

کراچی : متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال کا دورہ کیا ۔

انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورانہیں گلدستے بھی پیش کیے، ساتھ ساتھ انہوں نے افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال کی انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

مذید پڑھیں :امریکی جامعہ نے 3 پاکستانی علمائے کرام کو اعزازی PhD ڈگریاں اور تفویض کر دیں

متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گفتگو کرتے ہوئے افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال میں تھیلیسیمیا کے مفت علاج کرنے پر اسپتال کی انتظامیہ کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ اسپتال کے دورے کا مقصد تھیلیسیمیا جیسی بیماری سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کر نا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ یقین ہے کہ افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اسپتال کی انتظامیہ ہمیشہ اسی طرح تھلیسیمیا کے مر یضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ر کھی گی۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں