ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینکراچی لاوارث شہر کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے : احمد...

کراچی لاوارث شہر کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے : احمد ندیم اعوان

کراچی : اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی ایک لاوارث شہر کی صورت اختیارکرتا جا رہا ہے۔نمائشی اقدامات بلدیاتی اداروں کا وطیرہ بن چکے ہیں۔ شہری چیخ چیخ کر اپنے بلدیاتی مسائل بیان کرتے ہیں ۔

لیکن حکومتی اقدامات صرف میٹنگ اور اخباری بیانات تک محدود ہیں ۔پورا بلدیاتی نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔ سڑکوں کےدرمیان گڑھوں ، سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے ،پینے کے پانی کی شدید قلت، اسٹریٹ لائٹس کی بندش، حادثات و جرائم کے بڑھتے کیسز سے شہری پریشان ہیں ۔

بلدیاتی اداروں کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ۔ جیسے کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایک عرصے سے کراچی کچرا کنڈی کا نمونہ پیش کر رہا ہے ۔کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی خرابی اور ڈیزل فنڈز کے خورد برد کے باعث شہرکے بیشتر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ سیوریج لائنوں کی مرمت اورگٹروں کی صفائی نہ ہونے سے کئی علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور ISO کے مابین تصادم

کچرے کو آگ لگانے سے شہر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے ۔سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔ اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے حادثات اورجرائم بڑھ رہے ہیں۔ واٹر بورڈ ہمیشہ نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ مختلف علاقوں میں جمع سیوریج کا گندا پانی مچھروں اورمکھیوں کی افزائش کے لیے نرسری کا کردار ادا کرتا ہے ۔

احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ڈینگی ، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ۔آخر کیا وجہ ہے کہ ان تمام مسائل سے حکمران نظریں کیوں چرا رہے ہیں ۔کیونکہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

ندیم اعوان نے کہا کہ یسے نااہل حکمرانوں کو عوام بھی ٹھکراکرمسترد کردیں گے ۔اور ملک وقوم کے حقیقی خدمت گزاروں کو منتخب کریں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں