ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسہ فریقی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، بنگلہ دیش کو شکست

سہ فریقی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، بنگلہ دیش کو شکست

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے جہاں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

محمد رضوان ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 78 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 31 اور کپتان بابر اعظم 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ لٹن ڈاس نے 35 اور عفیف حسین نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

اختتامی لمحات میں یاسر علی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 41 رنز بنائے، تاہم اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم 3 اور محمد نواز 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ شاہنواز دہانی، شاداب خان اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں