ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںمریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی تصویر وائرل

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی تصویر وائرل

الرٹ مانیٹرنگ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تصویر سامنے آ گئی۔

مریم نواز لندن میں اب سے کچھ دیر قبل والد سے ملنے ایون فیلڈ پہنچیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےمریم نواز کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر ان کے والہانہ استقبال کیلئے موجود تھی۔

رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں، انہوں نے آنے والوں سے اظہار تشکر کیا، امکان ہے کہ وہ تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

مزید پڑھیں:لندن: پائلٹ نے فضا میں ملکہ برطانیہ کا خوبصورت خاکہ بنا دیا

واضح رہے کہ مریم نواز اپنی بیمار والدہ کو لندن میں چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس آئی تھیں ۔

مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریباً 3 برس ہوچکے ہیں۔

پاکستان سے روانگی سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

متعلقہ خبریں