ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںنجی اسکولوں کے سامنے مظاہروں پر پابندی کا مطالبہ

نجی اسکولوں کے سامنے مظاہروں پر پابندی کا مطالبہ

کراچی : پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیوٹیشن سندھ کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول سندھ پروفیسر سلمان رضا سے ملاقات کی اور نجی اسکولوں کے مطالبات پیش کئے ۔

سندھ بھر کے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ پروفیسر سلمان رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈی جی کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی اور شدید الفاظ میں احتجاج کیا گیا۔

مذید پڑھیں : ڈائریکٹر FIA کراچی کے نام پر فراڈ ہونے کی اطلاعات

جس پر ڈی جی نے اپنے کہے ہوئے الفاظ پر معذرت کی اور اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ۔ واضح رہے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ادا کیے گئے الفاظ سے سندھ بھر کے نجی اسکول مالکان اور انتظامیہ میں شدید کرب ، غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے جس کے لیے تمام ایسوسی ایشنز کے سربراہان نے اپنی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کی ۔

اور ان کا جائز موقف ادارے کے سامنے رکھا ۔ وفد میں آصف خان ، سید حیدر علی ، شھزاد اختر ، سید طارق شاہ ، علیم قریشی ، بشیر احمد چنا ، انور علی بھٹی ، محمد حنیف جدون ، فرقان بلال ، ناصر زیدی اور دوست محمد دانش بلوچ شامل تھے ۔

وفد کی جانب سے جاری کردہ مطالبات کے مطابق

  1. تین ماہ کی فیس ادا نہ کرنے والے نادہندہ طالب علم کا اسکول سے اخراج کا حق اسکول کے منتظم ہو گا ۔
  2. گزشتہ ادوار کی طرح اسکول سالانہ فنڈ ایک ماہ کے برابر وصول کرنے کا مجاز ہو گا ۔
  3. اگر کسی بھی بچے یا والدین کو کسی بھی اسکول سے شکایت ہو تو وہ تحریری طور پر اپنی شکایات متعلقہ اداروں کو پہنچا دیں جب کہ کسی بھی فرد یا والدین کو کسی بھی اسکول کے سامنے مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
  4. شکایت پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ۔

وفد کی جانب سے سید حیدر علی نے ڈائریکٹر جنرل اسکولز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے 25 لاکھ بچوں کو متاثر کیا ہے اور دو سے تین برس لگیں تب ان بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونگی اور آپ کو اگر کسی کی بھی دعا سے یہ عہدہ ملا ہے مگر آپ کے الفاظ سے تمام اساتذہ کی حق تلفی ہوئی ہے ۔

مذید پڑھیں : میرے پہلے معلم !

جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سلمان رضا نے کہا میں نے ان اسکولوں کے بارے میں کہا جو غلطی کرتے ہیں، اور جو رولز کے مطابق نہیں چلتے ، جس پر حیدر علی نے کہا کہ آپ کا منصب یہ ہے کہ آپ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں اور اپنے الفاظ واپس لیں ۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور معذرت کرتا ہوں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں