ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںڈائریکٹر FIA کراچی کے نام پر فراڈ ہونے کی اطلاعات

ڈائریکٹر FIA کراچی کے نام پر فراڈ ہونے کی اطلاعات

کراچی : عامر شہریوں کے آن لائن فراڈ میں بے قابو واقعات کے بعد اب خود ایف آئی اے کراچی کے دہرا چارج رکھنے والے ڈائریکٹر عبداللہ شیخ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انکے نام پر مارکیٹ میں فراڈ ہو رہا ہے ۔

جس کی اطلاع عبداللہ شیخ کے قریبی دوستوں اور بعض افسران نے انہیں بھی دے دی ہے ۔ جس کے بعد ڈائیریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ۔ ون عبداللہ شیخ کی جانب سے ایف آئی اے نے وضاحت جاری کی ہے ۔

مزید پڑھیں :چوکیدار سے ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی بننے والے افسر کیخلاف از سرِ نو FIA انکوائری کا مطالبہ

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مفاد عامہ میں مطلع کیا جاتا ہے کے بعض اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ چند نامعلوم افراد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ایف آئی اے ڈائریکٹر سندھ زون بن کر متعارف کروا رہے ہیں ۔

اگر آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو اس طرح کی کال موصول ہو تو فوری طور پہ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے درج ذیل نمبروں پہ فوری طور پہ اطلاع دیں ۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں