ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںکراچی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 355 کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 355 کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں، شہر قائد میں اس وائرس کے مذید 355 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نئے کیسز کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد 1115 جبکہ رواں سال 9595 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں 36 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے 355، حیدرآباد سے 43، مٹیاری سے 3، تھرپارکر سے 3، عمرکوٹ سے 7، نوشہروفیروزسے 1، سانگھڑ سے 2 اور شہید بینظیر آباد سے 4 کیسزرپورٹ ہوئے۔

مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 418 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اکتوبر میں کیسز کی تعداد 1406 اور رواں سال 11560 ہوگئی ہے۔

ڈینگی وائر س سے رواں سال سندھ میں 38 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے 36 کراچی 1 حیدرآباد اور 1 عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں