وزیراعظم عمران خان آج اپنے ہاتھ سے مستحق طلبا کو اسکالرشپس دیں گے

قومی الرٹ:وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کے تحت آج کچھ منتخب مستحق طلبا کو اپنے ہاتھ سے اسکالرشپس دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ چار نومبر کو احساس گریجویٹ اسکالرشپس پروگرام کا انعقاد ہوا تھا، اس پروگرام کے تحت اگلے چار سالوں کے دوران پچاس ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اسکالرشپس پچاس فیصد خواتین ،دو فیصد خصوصی افراد کیلئے ہے، اسکالرشپ کی لئے پینتالیس ہزار سے کم آمدن خاندان کے میرٹ کو بھی دیکھا جاتا ہے، ہمارے پاس اس وقت ایک لاکھ 32ہزار192 درخواستیں موجود ہیں ، جن میں سے اکتالیس ہزار درخواستیں خواتین کی ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کچھ طلبا کو وزیراعظم عمران خان آج اپنے ہاتھ سے اسکالرشپس دیں گے، احساس پروگرام ملکی تاریخ پہلا بڑا انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہوگا، اس پروگرام کو چاروں صوبوں،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر تک پھیلا دیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ اسکالرشپس کی پالیسی کامعاملہ اسٹیرئنگ کمیٹی دیکھتی ہے ، پرائیوٹ سیکٹر کیلئے اس سال اسکالر شپس نہیں کھولی جائیں گی، پرائیوٹ سیکٹر کیلئے اسکالرشپس کامعاملہ اسٹیرنگ کمیٹی میں دیکھاجائے گا۔

Comments: 1

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

  1. عمران خان کی اوقات یہی ہے کہ وہ این جی او والے کام کرے ، اس سے ملک نہیں چلے گا ، اس ملک کے لاکھوں مستحقین میں سے چندسو کو دیکر کتنے لاکھ طلبا کی دل اآزاری کرنے والی بات ہے ،شرم مگر تم کو نہیں آتی