ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگاردو زبان کی تحریک اہمیت و افادیت

اردو زبان کی تحریک اہمیت و افادیت

تحریر : بشریٰ جبین

بات کرنے کا حسین طور طریقہ سیکھا
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

زبان اظہارِ راۓ کا سب سے حسین اور بہترین ذریعہ ہے۔کسی بھی ملک کی قومی زبان نہ صرف اس کی پہچان ہوتی ہے بلکہ اتحاد وترقی کی ضامن بھی ہوتی ہے زبان اس ملک کی معاشرت اور تہذیب وتمدن کی اساس بھی ہوتی ہے۔ کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی اس قوم کی قومی زبان پر منحصر ہوتی ہے ۔ہر قوم کو اپنی پہچان اور شناخت کے لیے چند علامتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ زبان بھی کسی قوم کی بہت بڑی پہچان ہوتی ہے۔ پاکستان چار صوبوں پر مشتمل ایک مضبوط اور مستحکم وفاق کا نام ہے جس کی قومی زبان اردو ہے۔

اردو زبان پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اسی لیے یہ قومی اتحاد و یکجہتی اور استحکام کا ذریعہ ہے۔اُردو زبان کی قومی زبان کی حیثیت سے صوبائی زبانوں میں بہت قریبی اور بے تکلفی کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ یہ تمام زبانیں عربی، فارسی اور انگریزی سے متاثر ہیں اور اسی لیے ان زبانوں میں بے شمار مشترکہ الفاظ ہیں۔ تمام زبانوں میں یکساں موضوعات پر کتابیں اور لٹریچر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں : تاریخ سندھ اور انگریز تاریخ دان

ریڈیو، ٹیلی ویژن اور پریس ابلاغ کے خاص ذرائع ہیں۔ یہ قومی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے قومی اور صوبائی زبانوں کی مدد سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان زبانوں کے مشترکہ سرمائے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ اس سے زبان کو تقویت ملتی ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے ۔

آج کل پاکستان قومی زبان تحریک، اردو کو اس کا قومی اور آئینی مقام دلانے کے لیے بھرپور جہدوجہد کر رہی ہے اور ہر شعبہ زندگی کے لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی جدوجہد کی بھی بھرپور تیاریوں میں ہے۔

پاکستان قومی زبان تحریک کی کوششوں کی بھرپور حمایت اور مدد کرنی چاہیے تاکہ اس کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں اور بالآخر حکمران آئین کی دفعہ 251 کو اس کی رو کے مطابق نافذ کرنے پر مجبور ہوجائیں اور عوام کی خواہش اور قائداعظمؒ کے حکم کی تعمیل ہو سکے۔

سلیقے سے جو ہواٶں میں اردو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

متعلقہ خبریں