ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںجمعیت علمائے اسلام نے ٹرانسجینڈر بل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعیت علمائے اسلام نے ٹرانسجینڈر بل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا

کراچی : جمعیت علماء اسلام کی جانب سے فیڈرل شریعت کورٹ میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف پیٹیشن دائر کردی گئی ۔ کیس کی سماعت تین اکتوبر کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے فیڈرل شریعت کورٹ اسلام آباد میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کو خلاف شریعت ہونے کی بناء پر چیلنج کیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے پیٹیشن کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کر دی گئی ۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق کیس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی ۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ جے یو آئی ہر پلیٹ فارم پر اس ایکٹ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

اسلم غوری کے مطابق ایوان بالا ، کے پی اسمبلی اور بلوچستان میں پہلے سے ترمیمی بل جمع کرائے گئے ہیں پٹیشن کی پیروی جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اف پاکستان اور محمد جلال الدین ایڈوکیٹ کرینگے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں