ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آباداسلام آباد: مہنگائی، ڈیزل، مڈل مین سے تنگ کسان سراپا احتجاج

اسلام آباد: مہنگائی، ڈیزل، مڈل مین سے تنگ کسان سراپا احتجاج

مہنگائی، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مڈل مین کی چالاکیوں سے تنگ کسانوں نے اسلام آباد میں دھرنا دے دیا۔ 

الرٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھرنا گزشتہ 5 روز سے جاری تھا جس کا مقام پہلے ایف نائن پارک تھا، جس کے بعد مظاہرین فیصل ایکسپریس وے پہنچ گئے اور سڑک بلاک کردی۔

مظاہرے میں شامل کسان رہنما کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں ڈیزل کی قیمت زیادہ ہے، جس کے باعث منافع تو دور وہ اپنی قیمت نکالنے سے بھی قاصر ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ مڈل مین ان سے ان کا غلہ کوڑیوں کے داموں خرید کر خود مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں فصلوں کی اچھی پیداوار کے لیے کھاد تک نہیں میسر نہیں ہے۔ کھاد بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو بجلی بھی مہنگی مل رہی ہے، ان کا صرف تین ماہ کا کام ہوتا ہے اور پھر بھی بجلی مہنگی ملنا ناانصافی ہے۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttps://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں