ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپی ٹی آئی کے ”MPA“ کے گھر پر حملہ، متعدد پولیس اہلکار...

پی ٹی آئی کے ”MPA“ کے گھر پر حملہ، متعدد پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ـ

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی  آغاز خان گنڈا پور کے گھر  پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے زخمی دوسرے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ـ

مزید پڑھیں:ٹرانس جینڈر اور فکری اغوا کا تسلسل

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایم پی اے آغاز گنڈا پور گھر پر نہیں تھے تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈا پور اور اہل خانہ گھر پہ موجود تھے ـ

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم اس سے پہلے ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کررہی ہیں ـ

متعلقہ خبریں