ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںبارہ ربیع الاول جشنِ میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا

بارہ ربیع الاول جشنِ میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا

کراچی : ملک بھر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، اس لیے اب یکم ربیع الاول بدھ کو اور 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے ،جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، اب یکم ربیع الاول بدھ 28 ستمبر کو ہوگی جب کہ بارہ ربیع الاول جشن میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں