محکمہ اوقاف کے افسر کو MDA میں DG تعینات کرنے پر عدالت سے رجوع کی تیاری

کراچی : حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بر خلاف وزارت ِاوقاف محکمہ زکاة و عشر حکومت سندھ کے گریڈ 20 کے سیکریٹریٹ آفیسر محمد یاسین شر بلوچ کو ڈیپوٹیشن پر وزارت بلدیات کے ماتحت محکمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ِاوقاف زکاة و عشر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ میں کام کرنے والے گریڈ 20 کے سیکریٹریٹ آفیسر محمد یاسین شر بلوچ کو وزارت بلدیات حکومت سندھ کے ماتحت محکمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل لگانے کا نوٹی فکیشن 21 ستمبر کو جاری کیا ہے ۔ جب کہ وزارت اوقاف محکمہ زکاة و عشر حکومت سندھ اور وزارت بلدیات حکومت سندھ دو الگ الگ وزارتیں ہیں اور حکومت سندھ کے ان وزارتوں کے وزیر اور سیکریٹری بھی الگ الگ ہیں ۔

مذید پڑھیں : محکمہ صحت سندھ نے پنجاب سے 380 ڈاکٹر مانگ لئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ تاریخ ساز فیصلے 2013 SCMR SUPREME COURT PAGE NO.1752 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد یاسین شر بلوچ کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے PLD 2013 SUPREME COURT – PAGE NO۔195 کے علاوہ آئینی درخواست نمبر CPD3570/2020 پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

اس تعیاتی کے خلاف ڈاکٹر سید محمود اختر نقوی نے حکومت سندھ کو 26 ستمبر تک کی مہلت دیکر کہا ہے کہ اس افسر کو فی الفور ہٹایا جائے ، بصورت دیگر 27 سمتبر کو عدالت سے رجوع کروں گا ۔