چینی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ہلالِ احمر کے لئے امدادی چیک

اسلام آباد : چین کی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں اعانت کیلئے امدادی چیک نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ہلالِ احمر حکام کے حوالے کیا گیا۔

چین کی یونان سنی روڈ اینڈ برج کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 45 لاکھ 32 ہزار چار سو کی اعانت پر چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ یہ ہلالِ احمر پر اعتماد کا اظہار ہے .

انہوں نے کمپنی ڈائریکٹر لی پنگ (Li-Ping) اور ڈپٹی ڈائریکٹر شین زی ہنگ(Chen Zhihang) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

مذید پڑھیں : گوہ اورسانڈا میں فرق کیا ہے ، ان کا فقہ حنفی کی رو سے کھانا جائز ہے؟

سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں کافی تباہی ہوئی ہے، انفراسٹرکچر زمین بوس ہو چکا ہے۔ ہلال احمر کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کی جانب سے ریسکیو و ریلیف ورک قابل ِ ستائش رہا ہے۔

موجودہ صورتحال میں ہلالِ احمر اپنے وسائل بروئے کار لاکر متاثرین کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔