کیا سانڈے کا تیل بطور دوا استعمال کر سکتے ہیں ؟

سوال : سانڈے جس کی چربی کا تیل بھی نکالا جاتا ہے ، کیا اس کا گوشت کھا سکتے ہیں یا بطور دوا استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جواب نمبر: 27297

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی (ل) : 1768=1282-12/1431

سانڈے جس کی چربی کا تیل نکالا جاتا ہے خبیث جانوروں میں سے ہے، لہٰذا اس کا گوشت کھانا جائز نہیں، البتہ اگر اس کا تیل بطور دوا استعمال کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، بشرطیکہ نماز سے پہلے اس کو دھو لیا جائے۔

 

واللہ تعالیٰ اعلم

 

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند