ہلال احمر اور میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت

اسلام آباد : سیلاب متاثرین کو اشیاء خردونوش کی فراہمی کے لئے میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ہلالِ احمر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن کو مستحکم کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرہ گھرانوں کو انسانی بنیادوں پر اشیاء خورد و نوش گھریلو ضرورت کا سامان مہیا کیا جائے گا۔

اِس ضمن میں وسیع فریم ورک کے تحت میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق راشن پیک تیار کر کے ہلال ِاحمر کے حوالے کرے گا۔

مذید پڑھیں : سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہمی کیلئے PTCL گروپ اور ہلال احمر پاکستان کا اشتراک

مفاہمتی یادداشت کے مطابق 31 دسمبر 2022ء تک میٹرو کیش اینڈ کیری 11 ملین روپے کا سامان ہلالِ احمر کو فراہم کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر ڈاکٹر عدیل نواز اور میٹرو کیش اینڈ کیری کے پرویز اختر ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز نے دستخط کیے ۔

اِس موقع پر جرمن سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر فلپ ڈچ مین بھی موجود تھے۔ دونوں اداروں کی جانب سے 5 افراد کو فوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا ہے ۔

میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ ہلالِ احمر کی جانب سے مطلوبہ راشن پیک/ ہائیجین کٹس کی فراہمی سمیت دیگر قواعد و ضوابط کا پابند ہو گا ۔