گوہ اورسانڈا میں فرق کیا ہے ، ان کا فقہ حنفی کی رو سے کھانا جائز ہے؟

سوال : گوہ اور سانڈا میں فرق کیا ہے کیا ان کا فقہ حنفی کی رو سے کھانا جائز ہے؟

جواب نمبر: 10508

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 243=78/ل

گوہ کا کھانا فقہ حنفی کی رو سے جائز نہیں: ولا یحل ذوناب․․․ أو مخلب ․․․ من سبع إلی قولہ والفیل والضب (الدر المختار مع الشامي: ۹/۴۴۳ زکریا دیوبند) سانڈا گوہ کی قسم کا ایک جانور ہے (فیروز اللغات) اور حسب قواعد حنفیہ اس کا کھانا بھی جائز نہیں۔

 

واللہ تعالیٰ اعلم

 

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند