دہم جماعت جنرل گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

کراچی :میٹرک بورڈ کراچی نے سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق بٹ نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر 2:00 بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک مارکس شیٹس حاصل کی جا سکیں گی۔

پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مذید پڑھیں : عبدالغفور ندیم شہید کے بیٹے صہیب ندیم انتقال کر گئے

علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے ہے کہ اگر وہ اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں تو اسکروٹنی فارم 26 ستمبر سے 7 نومبر 2022 تک بورڈ سے ملحقہ بینکوں نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری بینک یا بورڈ بوتھ سے فارم حاصل کرنے کے بعد انہی بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر 26 ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ، منگل 27 ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل، ملیر ، بدھ 28 ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اور جمعرات 29 ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے۔