محکمہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام سائبر ونگ قائم کیا جائے گا

اسلام آباد : وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام سائبر ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات و نشریات میں نئے ونگ کے لیے پورا سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر ونگ میں ڈائریکٹر سمیت مختلف عہدوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکی بالادستی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ڈاکٹر خانم معصومہ جعفری

ذرائع نے بتایا ہے کہ سائبرونگ کے قیام کا فیصلہ دیگر سرکاری اداروں میں موجود سائبر ونگ طرز پر کیا گیا ہے۔ عام شہریوں کے معاملات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہی دیکھے گا۔