ڈپٹی کمشنر کیچ کی جالگی باڈر ٹریڈ پوائینٹ کاروبار کو کھولنے کی تیاری

تربت : بلیدہ زامران کے عمائدین ومعتبرین نے حافظ ناصرالدین زامرانی کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی صورت میں ڈی سی کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ سے انکے دفتر میں جالگی باڈر باڈر ٹریڈ پوائینٹ کاروبار کو کھولنے اور عوامی مشکلات کے حوالے سے اہم ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفد نے کہا کہ جالگی باڈر کاروبار کا ایک اہم مرکزی پوائنٹ رہا ہے جہاں کیچ سمیت مکران بھر کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور جالگی باڈر کا راستہ عوام کیلئے بہترین اور مختصر ترین راستہ ہے، جالگی باڈر کی بندش سے عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور شدید تکلیف میں مبتلاء ہیں، روزگار کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کی روشنی میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ جالگی زامران باڈر کو کھولیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد نے وفد کو خوشخبری دی اور یقین دلایا کہ ان شاء اللہ عنقریب جالگی کراسنگ پوائنٹ کو بطور کاروبار روزگار کھول دیا جائیگا۔

مذید پڑھیں : کیچ میں BLA کا اہم کمانڈر مار دیا گیا

وفد میں زامران کے معروف عمائدین و قبائیلی شخصیات حافظ ناصرالدین زامرانی، حاجی اکرم زامرانی ، شئے نذیر احمد، حاجی عزیزاللہ زامرانی ، مولانا عامر زامرانی، حاجی صالح زامرانی ، کہدہ الطاف ، شئے مولا بخش، شئے ریاض بلوچ ، میر مرادخان بلوچ، کہدہ در محمد ،کہدہ اکبر ، شے ریاض احمد، ، حاجی ابراہیم داداللہ، عبید آسکانی ،ضیاء زامرانی ، دلاور آسکانی ، کہدہ سعید ،و دیگر علاقائی عمائدین و شخصیات شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی سی کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے وفدکو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مفادات کیلئے کوشاں ہیں اور ہمیشہ عوام کے مفادمیں کام کریں گے۔