ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںزائد فیس وصولی کیخلاف 4 مذید اسکولوں کیخلاف کارروائی

زائد فیس وصولی کیخلاف 4 مذید اسکولوں کیخلاف کارروائی

کراچی : ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی معائنہ کمیٹی نے 22 ستمبر کو گلف اسکولنگ سسٹم فیڈرل بی ایریا ، ایمان اکیڈمی ،سوک اسکول ، نخلہ اسکول، ایجوکیٹرز اسکولز کادورہ کیا ۔

اس دورے کے دوران اسکولوں کی مختلف دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ جس کے مطابق گلف اسکولنگ سسٹم ، ایمان اکیڈمی، نخلہ اسکول ، دی ایجوکیٹرز اسکول ، نے زائد فیس کی وصولی ،لیب فیس کی وصولی، کتابوں اور کاپیوں کی فروخت ، اور اسکول کا ریکارڈ اور اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال پر دستاویزات مہیا نہ کرنے پر اسکولز کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

مذید پڑھیں : والدین و طلبا کیلئے خوشخبری ، طلبہ کے مالی استحصال پر 3 سکولوں کیخلاف کارروائی

معائنہ ٹیم نے نوٹس میں زائد فیسوں کی وصولی کو اگلے ماہ کی ماہانہ فیس میں ایڈجسٹمنٹ کا حکم دیا اور اسکول انتظامیہ کو اسکول میں کتابیں کاپیاں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ۔

معائنہ ٹیم نے افسران نے ان تمام اسکولوں کو بمعہ اسکول کی دستاویزات کے 27 ستمبر 2022 کو ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کے آفس حاضر ہونے کی تاکید کی اور حاضر نہ ہونے کی صورت میں اسکول کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تنبیہ بھی کی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ دی ایجوکیٹر اسکول کلفٹن برانچ میں زیرِ تعلیم بچوں کے والد کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو ایک درخواست دی گئی کہ وہ بوجوہ گزشتہ تین ماہ سے فیس ادا نہیں کر سکے ہیں ، جس کی وجہ سے اسکول کو حکم دیا جائے کہ سالانہ فیس اور 3600 روپے لیٹ بھی ختم کریں اور باقی فیس ایڈجسٹ کر دیں ۔ اس کے بعد باقی فیس میں ادا کر دیتا ہوں ۔

مذید پڑھیں : شادی ہال کے مالک نے منفرد مثال قائم کر دی

مذکورہ درخواست کے بعد ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی جانب سے ایک خط لکھ کر اسکول مالک کے نام دیا گیا کہ ان کی فیس کو ایڈجسٹ کیا جائے ۔ جس کے بعد مذکورہ لیٹر والد کی جانب سے اسکول کی مالکن کو دیا گیا ۔ اس کے بعد اسکول کی مالکن نے مذکورہ لیٹر کو ماننے سے انکار کر دیا ۔

جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سلمان رضا نے ٹیم تشکیل دی اور اس کے بعد 22 ستمبر کو ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا ۔ جس میں ٹیم کو اسکول کو تفصیلی دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔جس کے بعد اب ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی جانب سے اس اسکول کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔

ادھر اسٹوڈنٹ پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول کی مالکن اپنا قبلہ درست کر لے ، طلبا سے سالانہ فیس ، لیٹ فیس لینا بند کرے اور کاپیاں ، کتابیں فروخت نہ کرے اور قانون کی پاسداری کریں ۔ ورنہ ہم اہنا حق استعمال کرتے ہوئے اسکول کے سامنے احتجاج کریں گے اور معاملے کو اینٹی کرپشن ، کنزیومر رائیٹس اور دیگر عدالتوں میں لیکر جائیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں