Home پاکستان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض ملا معطل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض ملا معطل

کراچی : لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹروک اتھارٹی کا سسٹم چلانے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر معطل کر دیا گیا ، ریاض حسین عرف ملا کو گھر روانہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) میں لیاری گینگ وار کی طرز پر مبینہ بھتہ خوری کا سسٹم چلانے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین عرف ملا کو فوری طور پر گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریاض ملا پر الزام تھا کہ وہ مختلف علاقوں میں نجی افراد کے ساتھ مل کر غیر قانونی ریکوری اور بھتے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ریاض ملا کے خلاف مزید انکوائری اور ممکنہ ڈسپلنری ایکشن زیر غور ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریا‌ض حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی ایس 17) / ڈپٹی ڈائریکٹر (منگھوپیر 3، مومن آباد-1، اورنگی-1، ضلع ویسٹ) کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس بی سی اے (SBCA) کے ایڈمنسٹریشن سیکشن کو رپورٹ کریں ، جو ان کا ہیڈکوارٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

Exit mobile version