عدالت نے مشبر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

کراچی : عدالت نے جھوٹا الزام لگانے، بدنام کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں ملزم مبشر لقمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ۔

جے ایس بینک اور جے ایس سی ایل کی طرف سے جھوٹا الزام لگانے، بدنام کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے کی سماعت ، مبشر لقمان ،افتخار شفیع ،محمد علی اور خلیل مسعود کے خلاف ہوئی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی مسز فتح مبین نظام کی عدالت نے سماعت کی۔ عدالت میں مدعی کے وکیل حاضر ہوئے ۔ ملزمان عقیل کریم اور محمد علی غیر حاضر تھے مگر ان کے وکیل پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے منظور کر لیا ۔

مذید پڑھیں : پاکستان فلسطین کاز کے حوالے سے اپنے روایتی مؤقف پر قائم ہے : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

ملزم مبشر لقمان بھی غیر حاضر تھے مگر ان کے وکیل پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ۔

ملزم افتخار شفیع کا کیس پہلے ہی علیحدہ کیا جا چکا ہے، ان کے وکیل حاضر ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 ستمبر 2022 تک فیصلے کے لیے ملتوی کر دی ۔