رینجرز سندھ 51 ونگ کی کندھ کوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) میں سیلاب اور برساتی سیلاب زدہ علاقوں میں پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کی امدادی سرگرمیاں تیز پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم کئے گئے ۔

گائوں رئيس قالو خان بھیو میں 400 راشن بیگ تقسیم کیے گئے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں کندھ کوٹ 51 ونگ کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں : شادی ہال کے مالک نے منفرد مثال قائم کر دی

پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کندھ کوٹ کی جانب سے راشن اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان متاثریں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے ۔

پاک رینجرز سندھ کی جانب سے بستروں کمبل پانی ترپال اور دیگر ضروریات کے سامان غریب مستحق برسات متاثرین میں تقسیم 51 ونگ کندہ کوٹ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں میں مصروف عمل ہے ۔