شادی ہال کے مالک نے منفرد مثال قائم کر دی

کراچی میں شادی ہال کے مالک نے مثال قائم کر دی ۔ شادی ہال میں غیر شرعی کاموں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مسکن چورنگی کے قریب شام مہران بینکویٹ میں انتظامیہ کی طرف سے بکنگ آفس میں نمایاں طور پر لکھ کر لگایا گیا ہے کہ "بینکویٹ میں کسی بھی طرح کا میوزک اور میوزیکل پروگرام یا یا گانے بجانے کی اجازت نہیں ہے ” ۔

 

اللہ اکبر تحریک کراچی کے رہنما و معروف سماجی ورکر احمد ندیم اعوان نے بینکویٹ کے مالک کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کے کام میں برکت عطا فرمائے آمین ۔

مذید پڑھیں : کیچ میں BLA کا اہم کمانڈر مار دیا گیا

انہوں نے مذید کہا ہے کہ کاروبار کوئی بھی ہو۔ مجبوری کا نام دے کر خلاف شریعت کام کو جائز نہیں کیا جا سکتا ۔ ادھر سوشل میڈیا پر شہریوں نے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور اس کو سراہا ہے ۔

https://maps.app.goo.gl/dcGbyWBWo5nCEvpp6