کے الیکٹرک اور SSGC کے مابین واجبات کی ادائیگی کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

سندھ ہائی کورٹ

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں گیس کی سپلائی میں کمی کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست دائر تھی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیر نے جواب کے لیے مہلت طلب کر لی ، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کی جا رہی ہے، متبادل ذرائع سے بجلی کی لاگت بڑھ رہی ہے ۔

مذید پڑھیں : جہانگیز ترین قانون پر کمپرومائز چاہتے ہیں ایسا نہیں ہو گا : شبلی فراز

بجلی کی لاگت کے باعث شہری بلوں میں براہ راست متاثر ہو رہے ہیں، عدالت نے 13 جون 2018 کو ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی سے روکا ، عدالت نے معمول کے مطابق گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی ہے ۔ گیس کی کمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، ایم ڈی ایس ایس جی سی کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے ۔