عدالت کا واٹر بورڈ کو جہانگیر پارک KMC کوارٹرز خالی کرنے کا حکم

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے کے کیس کی سماعت میں واٹر بورڈ ملازمین سے کے ایم سی کوارٹرز فوری خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام غیر قانونی رہائشی ملازمین کو فوری کوارٹرز سے نکالا جائے، جو ریٹائرڈ یا وفات پا چکے ہیں ، تمام کوارٹرز واپس لیے جائیں ، واٹر بورڈ حکام دس روز میں کارروائی کر کے عدالت کو آگاہ کریں ۔جو کے ایم سی ملازمین مستحق ہیں انہیں فوری کوارٹرز دیئے جائیں  ۔

عدالت نے بدر الزمان ڈائریکٹر واٹر بورڈ کو فیصلے پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں : چکرا گوٹھ ہائیڈرنٹ کے قیام سے DHA میں قلتِ آب بڑھ گئی

واضح رہے کہ جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین نے درخواست دائر کر رکھی تھی ، جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کے باعث کوارٹرز خالی کروائے گیے تھے ۔

کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ جو متبادل کوارٹرز دیئے گئے تھے ان پر قبضے ہیں ۔گزشتہ سات سالوں سے کرایہ کٹ رہا ہے مگر دربدر ہیں ۔