جامعہ کراچی: شعبہ معاشیات کے زیرِ اہتمام سیمینار 26 ستمبر کو ہو گا

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان : ”سندھ اور بلوچستان میں پانی کی کمی اور غذائی عدم تحفظ پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات : آگے بڑھنے کا راستہ“ کی افتتاحی تقریب پیر 26 ستمبر 2022 ء کو صبح 9:30 بجے منعقد ہو گا ۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے ۔ جب کہ صدر شعبہ معاشیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔

دیگر مقررین نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، حصار فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیمی کمال، بانی و سی ای او کلفٹن اربن فاریسٹ مسعود لوہار ، ڈائریکٹر جنرل آف پاکستان ایگریکلچر ریسرچ ساؤتھ ریجن ڈاکٹر ذاکر حسین دہری ، ڈین آف آرکیٹکٹ اینڈ پلاننگ این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، سینئر وائس پریزیڈنٹ کورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن ماہین سلمان اور انیق اعظم شامل ہیں ۔