جمعیت علماء اسلام س کے صوبائی الیکشن مکمل کر لیئے گئے

کراچی : جمعیت علماء اسلام س صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ و عمومی کا اہم اجلاس دارالخیر کراچی میں منعقد ہوا ۔

جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی اور جنرل سیکریٹری مولانا سید یوسف شاہ کی نگرانی میں صوبائی انتخابات عمل میں لائے گئے ۔

اجلاس میں صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کی جماعت کی نئی قیادت باہمی مشورے سے منتخب کی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان راہ حق پارٹی نے مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا

نئی صوبائی قیادت میں سرپرست مولانا قاری حق نواز ‛  سرپرست قاری عبدالمنان انور نقشبندی ‛ سرپرست مولانا اقبال اللہ خان ‛ سرپرست پیر لیاقت علی شاہ ‛امیر مفتی احمد الرحمن یار خان ‛ نائب امیر اسلم شیخ ایڈوکیٹ ‛ نائب امیر مولانا عبدالواحد خان سواتی ‛ نائب امیر مفتی ظل الرحمن کو منتخب کیا گیا ہے ۔

جنرل سیکریٹری مولانا عثمان سموں ‛ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری سیف الرحمن ‛ ڈپٹی جنرل سیکریٹری مفتی منور لیاقت علی شاہ ‛سیکریٹری اطلاعات حافظ ارمان احمد چوھان ‛ مالیات سیکریٹری مولانا معاذ مدنی ‛ سالار مولانا عبدالستار خان کو منتخب کیا گیا ہے ۔