نارویجن اسکول کے سجاد نے میٹرک و انٹر کرانے کے نام پر ملازم پیشہ افراد لوٹ لئے

کراچی : کراچی میں اعظم بستی محمود آباد میں قائم نارویجن اسکول کا سجاد نامی ٹیچر فراڈ اور ہراسمنٹ کے درجنوں کیسز میں ملوث نکلا

سجاد نامی ٹیچر کے خلاف طالبات کی شکایات سامنے آنے پر ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ، سجاد نے درجنوں طلباء و طالبات سے بھاری رقم بٹوری اور جعلی ڈاکیومینٹس بنا کر دئیے ۔

مذید پڑھیں : سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 8 اضلاع میں عارضی تعلیمی مراکز (TLC) قائم

میٹرک اور انٹر کی درجنوں مارک شیٹس جعلی نکلیں۔ طالبات نے ویری فیکیشن کروائی تو معلوم ہواکہ مارک شیٹس جعلی تھیں ۔ ناظم آباد کی رہائشی طالبہ نرمین اور اعظم بستی کی رہائشی طالبہ جیسیکا کو سجاد نامی ٹیچر دھمکیاں بھی دینے لگا ۔

طلباء و طالبات نے وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے نارویجن اسکول کے ٹیچر سجاد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔