Home پاکستان پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا لیکچرر ساجد محسود سے اظہارِ یکجہتی

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا لیکچرر ساجد محسود سے اظہارِ یکجہتی

پشاور: پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (PUTA) نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے لیکچرر جناب ساجد محسود سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن پر کی جانے والی بے جا تنقید کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان کے مطابق لیکچرر ساجد محسود نے طلبہ کے ساتھ ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کی، جو کہ استاد اور شاگرد کے درمیان مثبت تعلق کو فروغ دینے اور تعلیمی ماحول کو صحت مند اور ہم آہنگ بنانے کا ذریعہ ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف ہم آہنگی اور ثقافتی احترام کو فروغ دیتی ہیں بلکہ درس و تدریس کے ماحول کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن نے اُن عناصر کی سخت مذمت کی ہے جو انتہا پسند سوچ کے تحت ایک استاد کی کردار کشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اساتذہ عزت، وقار اور مثبت تعلیمی ماحول کے حقدار ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی بہتر تربیت کر سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ہدف بنانا ایک خطرناک رجحان ہے جو ہمارے تعلیمی اداروں کی فکری نشوونما اور ثقافتی اقدار کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آخر میں PUTA نے تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ اساتذہ کے وقار کا تحفظ کریں اور یونیورسٹیوں میں ایک محفوظ، معاون اور باعزت تعلیمی ماحول کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version