سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 8 اضلاع میں عارضی تعلیمی مراکز (TLC) قائم

کراچی : سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر قاضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور اپنے شراکت داروں کے تعاون سے ٹینٹ سٹیز میں عارضی تعلیمی مراکز (TLC) شروع کیے ہیں ۔ پہلے مرحلے کے دوران 8 اضلاع جن میں شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر، نوشہرو فیروز، خیرپور میرس، دادو اور سانگھڑ شامل ہیں ۔

جن میں اب تک 34 ٹمپرری لرننگ سینٹرز (ٹی ایل سی) قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریباً 1500 سے زائد طلبہ تدریس اور سیکھنے کے مواقعہ حاصل کر رہے ہیں، تمام بچے پڑھانے اور سیکھنے میں مصروف ہیں اور SEF اگلے مرحلے میں ان تعداد کو دوگنا کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، SEF عارضی تعلیمی مراکز میں بنیادی ضروریات جیسے؛ صحت کیے متعلق معلومات، شمسی توانائی کی فراہمی، اسٹیشنری ، کتابیں اور مینوئلز وغیرہ فراہم کیئے گئے ہیں ۔ جبکہ خیموں میں اساتذہ بچوں کو سیکھنے کے غیر رسمی طریقوں سے انہیں مختلف سرگرمیوں، تعلیمی کھیلوں اور ذہانت کے مقابلوں میں شامل کرتے ہیں، تاکہ بچے سیلاب اور نقل مکانی کے صدمے سے باہر آ سکیں ۔

مزید پڑھیں : "مرتضی بھٹو کا قاتل کون ؟ "

جب کہ SEF کے ٹریننگ یونٹ نے "Educate Me” کے عنوان سے ایک تعلیمی کتابچہ بھی متعارف کرایا ہے، اس کتابچہ کو صحت، حفاظت اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی کے پیکیج کے ساتھ بہت سی تفریحی سرگرمیوں کےکو شامل کرکے ترتیب دیا گیا ہے، جسے بچے خود کو اور اپنے پیاروں کو سکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے آپ کا خیال رکھنا اور ضروری صحت اور زندگی کی مہارتوں پر عمل کرنے کے قابل ہونا اس مینوئل کا اہم مقصد ہے۔ اس کتابچے کے ذریعے مختلف تفریحی سرگرمیوں اور ادبی تبصروں کے ذریعے علم و ہنر کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کتابچے میں نظمیں، کہانیاں، پپٹ شوز، گیمز، انٹرویوز اور دیگر بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔

مذید پڑھیں : ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے پیچھے LGBT کا کیا ایجنڈا ہے ؟

اس کتابچے کے ذریعے قیمتی پیغامات پہنچائے گئے ہیں۔ کتابچے میں ان سیکشن کا اہتمام موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ اپنے اردگرد کے حالات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے وقت کو گذار سکیں۔

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو یہ قوی امید ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں SEF کا یہ اقدام خیموں میں رہنے والے بچوں کو صحت سے متعلق تجاویز اور مفید آگاہی، تعلیم اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرکے ان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے، عارضی سیکھنے کے مرکز میں بیداری پیدا کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں جو انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں مدد فرہام کرتے ہیں ۔

فاؤنڈیشن ان سرگرمیوں کے ذریعے ان تمام بچوں کو ہمت اور آسانی کے ساتھ اس صدمے پر قابو پانے اور ایسی صورتحال میں بہتر زندگی گذارنے کا یقین دلاتی ہے۔