گاڑیوں پر داتا صاحب کا بورڈ لگا کر سواریاں گامے شاہ اتارنے والے ڈرائیور کون ؟

تحریر : سنی درویش 

داتا صاحب دربار پر داتا مخالف نظریہ کے حامل ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹے ڈاکٹر حسن محی الدین کی اچانک تقریر کے اعلان پر عوام اھل سنت آگ بگولہ ہو گئے ۔ تقریر کے دوران زبردست عوامی رد عمل کو فساد کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ حالانکہ بڑے بڑے علماء نے گزشتہ سال باغی اھل سنت عرفان شاہ مشہدی اور مفتی حنیف قریشی کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقاف کے ڈریکٹر و پیش امام کو باور کروایا کہ اس سال ایسے کسی شخص کو عرس پر مدعو نہ کیا جائے جو گاڑی پر بورڈ تو داتا صاحب کا لگائے اندر سے گامے شاہ کے نظریہ سے وابستہ ہو ورنہ عوام کو سنبھالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے گا مگر کسی نے اس بات پر دھیان نہیں دیا ۔

سخت سیکورٹی کے باوجود عوام چڑھ دوڑے کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ اسٹیج ہمارے داتا کا ہو اور خطاب گامے شاہ کا نمائندہ کر جائے ،اور اس کا بیٹا تقریر کرے ، ہمارے سامنے جو سلمان تاثیر کا وکیل ہو اور ممتاز قادری کو دہشت قرار دے اس کو تقریر کا کوئی حق نہیں ہے ۔

طاہر القادری کے نظریات ، داتا صاحب کے نظریات سے متصادم اور گامے شاہ کے موافق کیسے ؟

داتا صاحب کے نظریہ کے مطابق

  • کوئی غیر نبی ، نبی سے افضل نہیں ہو سکتا ۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق

  • نبی کی آل کی شان بڑھا لو ، کیوں کہ یہ قرآن سے جڑے ہوئے ہیں ۔بڑھا لو کا لفظ نہ قرآن میں ہے نہ حدیث میں ہے ۔ یہ عقیدہ گامے شاہ کا ہے کہ مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سمیت آلِ اولاد نعوذ باللہ انبیاء سے بھی افضل ہیں ۔

کشف المحجوب میں داتا صاحب لکھتے ہیں کہ امت کا اجماع ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ انبیاء کے بعد سب سے افضل ترین انسان ہیں ۔

مزید پڑھیں : مسجد و مزار کا تقدس پامال ہونے کی حقیقت کیا ہے ؟

مگر طاہر القادری صاحب کہتے ہیں کہ میں نہیں مانتا ، میرے نزدیک سب سے افضل مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں ۔
حوالہ یہ کہ دما مدم مست قلندر علی دا پہلا نمبر ( مصنف نصرت فتح علی خان ) جو کہ ابتدائی طور پر یہ بھی گامے شاہ کا ہی نظریہ ہے ۔

حالانکہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ ابوبکر دا پہلا نمبر

باقی رولے بفضان نظر گامے شاہ ، فتح علی خاں کی قوالی کے بعد ہی بنے ہیں ،  ورنہ 1400 سال سے یہ ترتیب آئمہ بیان کرتے آئے ہیں ۔

  1. حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
  2. حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
  3. حضرت عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ
  4. حضرت مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم

داتا صاحب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان بیان کرتے ہیں  مگر طاہر القادری صاحب شان بیان کرنے والے کو خارجی کہتے ہیں ۔ یہی نظریہ گامے شاہ کا ہے ۔

آگے چلیں
داتا صاحب 14 صدیوں کے آئمہ کی طرح ایمان ابی طالب کے قائل نہیں ۔ مگر طاہر القادری صاحب یا ان کے ماننے والے قائل ہی نہیں بلکہ ایمان نہ ماننے والوں کو دشمن اھل بیت سمجھتے ہیں ۔ یہی نظریہ گامے شاہ کا ہے ۔ اب بتاؤ کہ بندہ گامے شاہ کا ہو اور تقریر کرنے داتا صاحب آئے ۔ داتا صاحب ری ایکشن تو ہو گا ۔

یہ پوسٹ صرف ان کی معلومات کے لیے ہے جو مسجد کے تقدس پر پریشان ہو رہے ہیں ۔ مسجد میں کوئی غلط چیز آئے تو اسے نکالنا توہین نہیں ۔ بلکہ توہین یہ ہے کہ ایک طرف داتا صاحب کو خارجی اور ناصبی بھی کہو پھر وہاں تقریر کرنے بھی پہنچ جاو ۔ یہ منافقت نہیں چلے گی نہ عوام چلنے دیں گے ۔

مزید پڑھیں : داتا دربار و مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیخلاف اہلسنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب

دوسری بات کہ صحابی رسول کا تقدس اور مسجد کا تقدس دونوں لازم ہیں ۔ یہ نہیں کہ صحابی کو باغی اور اس کی شان بیان کرنے والے کو خارجی کہے اور ڈھنڈورا پیٹا شروع کر دے کہ او جی مسجد کا تقدس پامال کر دیا ۔

نوٹ : قادری صاحب یا ان کے بیٹوں نے داتا صاحب کے اسٹیج پر آنا ہے تو پہلے نظریات داتا صاحب والے اپنائیں ۔ ورنہ اپنے نظریاتی مرشد گامے شاہ جائیں ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر عوام باری باری ان سب ڈرائیوروں کی چھترول کرے گی جو اپنی گاڑی پر بوڈ تو داتا صاحب کا لگا کر نکلتے ہیں آواز بھی داتا صاحب کی لگاتے ہیں مگر اتارتے گامے شاہ ہیں ۔