راجا اظہر کے ڈینگی، بجلی فراہمی ، اضافی ٹیکسز پر متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کراچی میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو خط لکھا خط میں راجا اظہر نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ میں صوبے میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ڈینگی کیسز میں کیسز میں اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے، مون سون بارشوں کے بعد جگہ جگہ پانی سے ڈینگی مچھر کی پیداوار میں اضافہ ہوا، کے ایم سی کو کراچی میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اسپرے کیلئے پابند کیا جائے ۔

مزید پڑھیں : والدین و طلبا کیلئے خوشخبری ، طلبہ کے مالی استحصال پر 3 سکولوں کیخلاف کارروائی

خط کے مطابق ڈینگی کیسز میں کمی کیلئے سندھ حکومت سنجیدہ ہو ، ساتھ ہی شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف راجا اظہر نے کےالیکٹرک کے سی ای او کو خط میں لکھا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں سے کے ایم سی کے چارچز کی وصولی کا سلسلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

کےالیکٹرک کی جانب سے اضافی ٹیکسز سے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری سے ڈھائی کروڑ صارفین مشکل میں ہیں، کے الیکٹرک عوامی مشکلات کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے کیلئے کام کرے، اوور بلنگ سے عوام کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔