جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانٹرانس جینڈر بل غیر فطری جنسی تعلقات کے تحفظ کی کاوش ہے...

ٹرانس جینڈر بل غیر فطری جنسی تعلقات کے تحفظ کی کاوش ہے : ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

لاہور : تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا : ٹرانس جینڈر بل غیر فطری جنسی تعلقات کو تحفظ دینے کی نہایت گھٹیا کاوش ہے ۔

اس بل کے ذریعے ہم جنس پرستی کے عالمی ایجنڈے کے لیے پاکستان کو ایک کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بل قرآن و سنت سے متصادم اور آئین پاکستان کے سراسر منافی ہے۔ یہ مغرب کی نقالی اور معاشرے کی بدحالی ہے۔

یہ بل اسلامی شعائر، اسلامی اقدار اور ایک خاندان کی دینی تشکیل پر شدید حملہ ہے۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی کافی حد تک مغربی تہذیب کی لپیٹ میں آ چکا ہے ۔

مزید پڑھیں : گاڑیوں پر داتا صاحب کا بورڈ لگا کر سواریاں گامے شاہ اتارنے والے ڈرائیور کون ؟

اس بل سے رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔ اسلام کے سنہری اصولوں، اسلامی تہذیب اور اسلامی ثقافت کو چھوڑ کر مغرب کی گندی تہذیب میں جا گرنا بہت بڑی بدبختی ہے۔

ایسی سوچ کے حاملین کو ملک تباہ کرنے کی بجائے خود یورپ جا کر اپنی بربادیوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس سے پاکستان میں عدم استحکام اور خانہ جنگی کا ماحول جنم لے سکتا ہے۔ ہر حال میں اس بل کا راستہ روکا جائے اور اسلامیانِ پاکستان کو کسی نئے امتحان میں نہ ڈالا جائے ۔

متعلقہ خبریں