دبئی میں اب کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، مفت روٹی کیلئے مشینیں نصب

دبئی : دبئی میں "روٹی سب کے لئے” پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ، جس سے ضرورت مندوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ اس مقصد کے لئے شہر میں کئی مقامات پر مفت روٹی مشینیں لگا دی گئی ہیں ۔

محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈومنٹ کنسلٹنسی (ایم بی آر جی سی ای سی) نے اوقاف و مائنرز افیئرز فاؤنڈیشن (اے ایم اے ایف) کے ماتحت دن کے مختلف اوقات میں مفت روٹی فراہم کر کے پسماندہ خاندانوں اور کارکنوں کی مدد کے لئے مہم شروع کر دی ہے ۔

المزہر، الورقہ، میردیف، ند الشیبہ، ند الحمر، القوز اور البداء میں یہ آسان روٹی وینڈنگ مشین لوگوں کو عربی روٹی اور فنگر رول میں کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیتی ہے ، جس کے بعد اس کی تصدیقی اسکرین نمودار ہوتی ہے ، اس کے بعد "کلک ٹو آرڈر” منتخب کرنے پر مشین گرم روٹی تیار کرنا شروع کر دیتے ہے ، جو تقریباً ایک منٹ میں تیار ہو جاتی ہے۔

مذید پڑھیں : سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف کمپٹیشن میں پاکستانی خاتون حنا شعیب کی تیسری پوزیشن

اس وقت کمپنیاں دن میں دو بار مشینوں کو دوبارہ بھرنے کی ذمہ دار ہیں ۔ ایک بار صبح اور ایک بار شام میں ۔ "کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” پروگرام وبا کے آغاز پر شروع کیا گیا تھا ۔ جس اب باضابطہ کر دیا گیا ہے ۔

ایم بی آر جی سی ای سی کی ڈائریکٹر زینب جمعہ التامینی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی میں ان مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور دبئی کے علاوہ دیگر 6 امارات تک بھی اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی ۔

کار خیر کے لئے عطیہ کیسے دیں؟

لوگ اس کار خیر میں حصہ ڈال سکتے ہیں اس مقصد کے لئے وہ مشین پر موجود آپشن کو استعمال کرتے ہوئے عطیہ کریں اس کے علاوہ وہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رقم عطیہ کر سکتے ہیں ۔ عطیہ کے لئے انہیں مشین پر موجود عطیہ بٹن کو کلک کرنا ہو گا ، جس کے بعد وہ رقم منتخب کریں جو 10 درہم سے شروع ہو گی ۔ ادئیگی کے لئے وہ اپنا ڈیبٹ یا کریڈیٹ کارڈ مشین سے منسلک کر سکتے ہیں۔ جو رقم منہا کر لے گی ۔