مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی صحت کیلئے دعا کی اپیل

کراچی : استاد گرامی قدر مفتی اعظم پاکستان حضرت اقدس مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے متعلق بعض اطلاعات آئی ہیں کہ حضرت علیل ہو گئے ہیں۔

حضرت استاد محترم ملک بھر کے دینی حلقوں کی آبرو اور پوری ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔۔۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ صحت عافیت سلامتی اور تازگی کے ساتھ تا دیر ہمارے سروں پر قائم رکھے، آمین ثم آمین۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی صحت و تندرستی کیلئے دعا فرمائیں۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔

دعا گو و دعا جو
مولانا ڈاکٹر قاسم محمود
صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی