آرٹس کونسل کا سیلاب زدگان کیلئے ”لائیو میوزک ایڈ کنسرٹ 2022 “ کرنے کا اعلان

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ” لائیو میوزک ایڈ کنسرٹ 2022 “ کا اعلان کر دیا ۔

جس میں عاصم اظہر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ، رامیس علی کے علاوہ ملک کے معروف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور گلوکاروں کی یہ ایک ایسی کوشش ہے جو ملک میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

مذید پڑھیں : انٹر بورڈ کے ٹویٹر پیج نے میٹرک بورڈ کی ادھوری خبر دے دی

کنسٹرٹ 2ا کتوبر 2022ء کو کراچی جیم خانہ میں ہو گا ۔ جب کہ کنسرٹ سے جمع ہونے والی تمام آمدنی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں پر خرچ کی جائے گی ۔

کنسرٹ کے ٹکٹ کراچی جیم خانہ، آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ پی کے سے بہ آسانی خریدے جا سکتے ہیں ۔