جامعہ کراچی : سلیکشن بورڈز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب

کراچی : جامعہ کراچی کی سلیکشن بورڈز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں جنرل باڈی اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

آج سلیکشن بورڈ ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتالی کیمپ سبزہ زار ایڈمن بلاک میں جاری رہا ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹر شاداب، ڈاکٹر نائلہ، ڈاکٹر ذیشان اقبال اور ڈاکٹر صدف نے اساتذہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ۔

مزید پڑھیں:پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے نمک کی قیمت دگنی کر دی

کل منگل کو علامتی بھوک ہڑتال میں نصیر اختر اور عمران احمد شرکت کریں گے ۔

سلیکشن بورڈ ایکشن کمیٹی نے اعلان شدہ جنرل باڈی کے اجلاس اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر کل کیمپ پر 12 بجے ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔