کراچی : پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری

کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 25،23،22،20 ستمبر ٹی ٹوئنٹی کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ اور متبادل راستوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

عوام کے لیے پارکنگ انتظامات

کراچی شہر کے مختلف علاقوں سےنیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گا۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے

نیشنل کوچنگ سینٹر (چائنا گراؤنڈ) پارکنگ برائے میڈیا
کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر درج بالامقام پر اپنی گاڑی پارک کریں۔

ملینیم سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر درج بالامقام پر اپنی گاڑی پارک کریں۔

نیوٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر درج بالامقام پر اپنی گاڑی پارک کریں۔

ایکسپو سینٹر (پارکنگ برائے شائقین) 

  • ضلع وسطی (سینٹرل) اور غربی (ویسٹ) کے رہائشی براستہ لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر سےایکسپو سینٹر میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں ۔جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔ اسی طرح نیو کراچی ، فیڈرل بی ایریا اور گلشن کے رہائشی براستہ نیپا درج بالا مقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔

ایسٹ(شرقی): ملیر اور کورنگی کے رہائشی شارع فیصل ڈرگ روڈ ، ملینیم ، نیپا سے ہوتے ہوئے درج بالامقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔

ضلعی ساؤتھ (جنوبی ): سٹی ، کے رہائشی شارع فیصل یا پی پی چورنگی، جیل روڈ سے ہوتے ہوئے درج بالامقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔

بند روڈ اور متبادل راستے

  • حسن اسکوائر فلائی اوور:
    لیاقت آباد سے براستہ حسن سکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈکسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک یونیورسٹی کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی ۔یونیورسٹی روڈ سےایکسپو ٹرننگ جانب اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

ہیوی ٹریفک:

  • سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ۔ اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں ۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں ۔