سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف کمپٹیشن میں پاکستانی خاتون حنا شعیب کی تیسری پوزیشن

جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں پاکستانی خاتون حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

مقابلوں میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی خاتون نے ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کیا ۔

نمائش میں پاکستانی رائس سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے اسٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔  حنا شعیب نے بہترین اور لذت سے بھرپور کھانا بنا کر تمام شرکا سے خوب داد وصول کی ۔

مذید پڑھیں : انٹر بورڈ کے ٹویٹر پیج نے میٹرک بورڈ کی ادھوری خبر دے دی

حنا شعیب نے گلاوٹی کباب پراٹھا املی پودینہ اور آلو بخارہ کی چٹنی بنا کر شرکاء کو پیش کی ۔ حنا شعیب کو تیسرے نمبر پر آنے پر تھامس گگلر اور ڈینیل میئر شیف نے برونز میڈل اور سرٹیفکیٹ دیئے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا شعیب نے کہا کے میں تھامس گگلر سر اور ڈینیل میئر شیف کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے میرے کھانے کو سراہا ۔میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کے مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا اور میں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔

حنا شعیب کی کامیابی پر پاکستانی سفیر اور کمیونٹی نے بھی مبارک باد دی ۔ ادھر پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس خبر پر خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں اور حنا شعیب کو خوف سراہا جا رہا ہے ۔