کیا جہانگیر ترین PPP میں شامل ہو جائیں گے ؟

کراچی : ایک بار پھر اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ تحریک انصاف کا منحرف گروہ جہانگیر ترین اپنے ساتھ لیکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ۔

جہانگیر ترین اپنے گروپ سمیت آئندہ 24 گھنٹوں مین پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے ۔جس کے لیئے تیاری ہو چکی ہے ۔

تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ جہانگیر ترین انتخابات سے کافی وقت قبل اس طرح کا فیصلہ کریں گے ، حکومت اور اتحادی جماعتیں فی الحال الیکشن وقت پر کرانے پر راضی نہیں ہیں جس کی وجہ سے جماعتوں کے منحرف اراکین و رہنما پارٹی وابستگیاں تبدیل کرنے میں جلدی نہیں کر رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : اعلی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین علی حسن بروہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایک اور انکوائری شروع

ادھر جہانگیر ترین تحریک انصاف کے وہ رہنما ہیں جن کا اپنا میڈیا ہائوس ہے ، انہوں نے سما نیوز کو خریدا جس کے بعد تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کی جگہ لینے والی دو شخصیات جو سب سے زیادہ فنڈز تحریک انصاف کو مہیا کرتی ہیں انہوں نے بھی اپنے میڈیا ہائوسز کھول لئے ہیں ۔

جن میں حال ہی میں عامر لیاقت حیسن کی سیٹ پر منتخب ہونے والے محمود مولوی اور کشمیر سے تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس شامل ہیں ۔