حوالہ ہنڈی کے ملزمان کو FIA پشاور نے گرفتار کر لیا

کراچی : ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختون خوا زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ریڈنگ ٹیمز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مذید پڑھیں : شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والا جعلی افسر FIA کے ہاتھوں گرفتار

گرفتار ملزمان میں عارف اللہ، سرور شاہ، شوکت علی اور حفیظ اللہ شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھے ۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور 25 لاکھ سے زائد کے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ برآمد کر لے گئے ۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔