عمران خان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات برقرار رکھنے کا فیصلہ

عمران خان نااہلی کیس

 جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں جے آئی ٹی نے کیا فیصلہ کیا ہے ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے۔