داتا دربار و مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیخلاف اہلسنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب

لاہور : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عرس داتا گنج بخش کے موقع پر مسجد اور دربار کا تقدس پامال کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرے ۔

شرق پور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں ابوبکر، صاحبزادہ میاں ولید احمد، دربا ر بابا فرید الدین گنج شکر کے دیوان احمد مسعود چشتی، آستانہ عالیہ محدث اعظم کے سجادہ نشین پیر قاضی محمد فیض رسول اور سجادہ نشین کرمانوالہ شریف پیر سید صمام علی بخاری پر حملہ کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

ڈی سی لاہور نے آدھی رات کو جن مخصوص افراد کو اجازت نامہ جاری کیا، اس کی بھی تحقیق ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ لاہور میں اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے پیر آف مانکی شریف و چیئرمین پیر زادہ محمد امین محافظان نظریہ پاکستان پیرزادہ محمد امین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی مسجد اور دربار کی بے حرمتی پر جے آئی ٹی تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں : خبردار ! مرزائیوں نے Shezan کیساتھ PRAN کمپنی بھی متعارف کرا دی

مرکزی جماعت اہلسنّت کے امیر میاں عبد الخالق آف بھر چونڈی شریف نے کہا کہ داتا دربار اور مسجد کا تقدس ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔سنی تحریک پنجاب کے صدر مولانا مجاہد عبد الرسول نے کہا کہ حکومت اولادِ رسول، اولاد علی اور سجادگان دربار محدث اعظم، میاں شیر محمد شرقپوری، بابا فریدالدین گنج شکر کی توہین کرنے والوں کو گرفتار کرے ورنہ حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

اہلسنّت کے علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہمارا فرض ہے۔ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔جمعیت علماء پاکستان(سوادِ اعظم) کے صدر پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عرس مبارک کی تقریبات کی بے حرمتی کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرے وگرنہ آئندہ ہم خود شرپسندوں سے نمٹیں گے۔

مذید پڑھیں : اعلی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین علی حسن بروہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایک اور انکوائری شروع

تنظیم علماء اہلسنّت کے صدر مفتی مشتاق احمد نوری نے کہا کہ ناقص انتظامات پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔ اجلاس سے شیخ الحدیث مفتی محمد سعید قمر سیالوی، مفتی امان اللہ شاکر، مفتی محمد افضل نعیمی، مولانا محمد عرفان آسی، مفتی محمد رفیق نقشبندی، مفتی محمد مقیم خان، مفتی محمد حبیب قادر ی، مفتی احمد سعید طفیل،پیر سید واجد شاہ گیلانی، مفتی محمد عابد رضوی، قاری یعقوب علی قادری، قائد طلباء محمد عامر اسماعیل اور دیگر نے خطاب کیا۔

آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 25 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔