جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ کے تربیتی اجلاس میں شاہین و اسکاؤٹس کی شرکت

کراچی : جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ شاہین و اسکائوٹ سیکشن کا تربیتی اجلاس کیمپس اسٹاف ٹاؤن جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے شاہین و اسکائوٹ نے شرکت کی۔

جامعہ کراچی اسکائوٹس لیڈر و ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین کی جانب سے اجلاس کے مہمان خصوصی سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے اسکائوٹ ٹرینر منظر عباس صاحب کو خوش آمدید کیا۔ اور گزشتہ ہونے والی ہفتہ وار تربیتی اجلاس کی تفصیلات فراہم کی گئی ۔

18 ستمبر 2022 بروز اتوار ہونے والے تربیتی اجلاس میں اسکائوٹس کی مختصر تاریخ ، ڈینگی وائرس کیا ہے، کیسے متاثر کرتا ہے، اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے، عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ روحانی ،ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

مذید پڑھیں : خبردار ! مرزائیوں نے Shezan کی جگہ PRAN کمپنی متعارف کرا دی

اس موقع پر بچوں کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی شرکت کی اور کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسکائوٹس کیا ہے ایسی تربیت معاشرے میں بہت ضرورت ہے۔ جس کے بعد منظر عباس صاحب کی جانب سے جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ چئیرمن ڈاکٹر سید عاصم علی ، ڈاکٹر فرحان احمد صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ ہفتہ وار میٹینگ کی وجہ سے شاہین و اسکائوٹ ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں اور ان کا آج امتحان بھی لے لیا گیا اور انہیں ممبر شپ بیج سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اگلے ہونے والے اجلاس میں انہیں اسکائوٹس ممبر شپ بیج کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ، اختتام پر جامعہ کراچی اسکائوٹس لیڈر و ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین کی جانب سے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ کراچی تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے بچوں ہفتہ وار تربیتی اجلاس کے زریعہ مفید اور کار آمد شہری بنانے کی عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اور اس کی کسی قسم کو کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ یہ تربیتی اجلاس ہر اتوار صبح 11 بجے سے 1 بجے تک کیمپس اسٹاف ٹاؤن جامعہ کراچی میں منعقد ہوتا ہے ۔